عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں سی آئی اے اور شوٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،3 ملزمان ہلاک

لاہور (پی پی آئی) لاہور کے علاقے چوہنگ میں سی آئی اے پولیس اور شوٹرز کے درمیان مقابلے کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق زیر حراست ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جایا جارہا تھا کہ چوہنگ کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس پارٹی کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی اور اس دوران زیر حراست ملزمان کاشان، یوسف اور احمد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ مارے گئے تینوں شوٹرز کا تعلق شہباز گینگ سے ہے جبکہ ہلاک شوٹرز کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔