خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سندھ بھر میں سیف ہاؤس قائم

کراچی (پی پی آئی)خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تحصیل سطح پر سندھ بھر میں سیف ہاؤس قائم کئے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تحصیل سطح پر بنائے گئے سیف ہاؤسز24 گھنٹے کھلے ہوں گے،کسی بھی خاتون سے کوئی تشدد یا گھریلو مسئلہ ہو وہ پولیس اسٹیشن پر جانے کے بجائے سیف ہاؤس میں آ کر تحفظ لے سکتی ہے،پی پی آئی کے مطابق متاثرہ خاتون کو کم از کم تین روز تک سیف ہاؤس میں ہنے کھانے، پینے، صحت سمیت ہر طرح کا خیال رکھا جائے گا بعد ازاں متاثرہ خاتون کو عدالت میں پیش کر کے جو بھی عدالت کا حکم ہو گا اس پر عمل کیا جائے گا۔

Next Post

سی پیک کی دسویں سالگرہ جولائی میں منائی جائے گی

Sat May 13 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی دسویں سالگرہ جولائی میں منائی جائے گی، سی پیک کے نتیجے میں پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں نمایاں اقتصادی پیش رفت کا جشن منانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔