ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پٹرولیم سیکٹر کے گردشی قرضے میں 500 ارب روپے سے زائد اضافے کا انکشاف

ذرا ئع کے مطابق چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم نے دوران بریفنگ کہا کہ گزشتہ سال پیٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 1200 ارب روپے تھا جو کہ اب 1700 ارب روپے تک پہنچ گیا۔سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا کہ پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے پلان تیار کر لیا، اداروں کے اثاثوں کے سوائپ کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیپگو اور نندی پور پاور پلانٹ پی ایس او کو دے کر گردشی قرضہ کلئیر کیا جائے گا۔حکام کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور وزارت توانائی پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں، پاور پلانٹس کے بدلے 300 سے 400 ارب روپے کے واجبات کیلئر کیئے جائیں گے۔ گیس ٹیرف میں اضافہ کرنے سے گیس کا سالانہ 250 ارب کا گردشی قرضہ روک دیا۔