بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں بیٹے کی فائرنگ سے ہلاکت کے چند روز بعد ہی باپ بھی قتل

کراچی (پی پی آئی) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاون میں ڈاکووں کی فائرنگ سے صفدر نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کے بیٹے کا بھی چند روز قبل کورنگی میں ہی ڈکیتی کے دوران قتل ہوا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول صفدر بیٹے کے قتل کا مدعی تھا، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان آئے جنہوں نے پکوان سینٹر پر موجود صفدر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد زخمی صفدر کو فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: سیہون، خاتوں ٹیچر کو مبینہ طور پر کاری قرار دیکر قتل کردیا گیا ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر تقریباً 60 برس تھی۔ مقتول صفدر علاقے کا ہی رہائشی تھا اور چند روز قبل اس کے بیٹے اظہر کا ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہوا تھا۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ بھی ڈکیتی ہی معلوم ہوتا ہے لیکن واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہے جس کے بعد ہی اصل حقائق سامنے لاء جاسکیں گے۔