سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات

کو ئٹہ(پی پی آ ئی) وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاک ایران سرحد پر قائم بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا، دونوں رہنماؤں نے مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پودا بھی لگایا۔دونوں رہنماؤں کے در میان ملاقات بھی ہو ئی،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رائیسی سے تمام باہمی معاملات پر ہمہ گیر بات چیت ہوئی، دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پایا کہ تمام شعبہ جات میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ طے پایا کہ فری ٹریڈ کے عنصر کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، بجلی ٹرانسمیشن لائن کے حوالے سے آگے بڑھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، ایرانی صدر سے ملاقات میں سی پیک کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر بھی موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل پاک ایران سرحد پر قائم پشین مند مارکیٹ کا افتتاح کیا۔واضح رہے کہ گبدپولان ٹرانسمیشن لائن وزیر اعظم کی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی، اس کی تکمیل سے ایران سے کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگاواٹ ہو گئی۔2009سے زیر التوا منصوبہ 4 ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔