سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکی عدالت کی پاکستانی نڑاد تاجر تہور رانا کو انڈیا کے حوالے کرنے کی اجازت

واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکہ کی ایک عدالت نے پاکستانی نڑاد کینیڈین تاجر تہور راناکو بھارت کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔بی بی سی کے مطابق شکاگو کی عدالت نے پاکستانی نڑاد کینیڈین تاجر تہور رانا کوبھارت کی حوالگی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے،عدالت کے 48 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حوالگی کے معاہدے کی بنیاد پر رانا کو ہندوستان کے حوالے کیا جائے۔ سماعت کے دوران پیش کیے گئے تمام متعلقہ دستاویزات اور دلائل کا جائزہ لینے کے بعد، عدالت نے رانا کے خلاف لگائے گئے الزامات پر ان کی حوالگی کی تصدیق کی ہے۔ تاہم رانا اس وقت تک امریکہ کی حراست میں ہی رہیں گے جب تک امریکی وزارتِ خارجہ اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کر لیتی۔ خیال رہے کہ2011 میں شکاگو کی وفاقی عدالت نے تہور رانا کو لشکر طیبہ کی مدد کرنے کا مجرم قرار دیا تھا لیکن انھیں ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی اور ان میں براہ راست ملوث ہونے کے الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔انھیں 2013 میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 2020 میں تہور رانا کو کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہمدردی کی بنیاد پر امریکی جیل سے رہا کیا گیا تھا لیکن انڈیا کی جانب سے حوالگی کی درخواست کے بعد انھیں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ رانا کو 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ہندوستان کو مطلوب ہے۔