سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم، شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ شاہ محمود قریشی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کون سے ایسے شواہد ہیں جن کے تحت ان کی پیشگی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، پی پی آئی کے مطابق عدالت نے شاہ محمود کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا کہ کسی ایسی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے جس میں پرتشدد سرگرمی ہو سکتی ہے یا وہ کسی کو تشدد پر نہیں اکسائیں گے۔عدالت نے پولیس کی جانب سے شواہد نہ ملنے پر 3 ایم پی او کے تحت شاہ محمود کی گرفتاری کالعدم قرار دے دی اور پولیس کو انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔