ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنوبی پنجاب کے پارٹی چھوڑنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں:فرخ حبیب

فیصل آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے پارٹی علیحدگی اختیارکرنے والوں کے حوالے سے کہاہے کہ جنوبی پنجاب والے آج چھوڑ رہے ہیں انکو عمران خان پنجاب انتخابات میں پارٹی ٹکٹس نہ دے کر پہلے ہی فارغ کرچکے ہیں، لہٰذاان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پیسوں کے لئے اپنا ضمیر بیچ دیا تھا بطور سزا عمران خان نے انکو ٹکٹ نہیں دیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ ان میں سے ظہیر علیزئی ضمیر بیچنے والوں میں شامل نہیں ہے لیکن وہ سیاست کنارہ کشی کرچکے اور ان کے بھتیجے کو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔