ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیریں مزاری کی گرفتاری پر ایمان مزاری رو پڑیں،ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری کے موقع پر ان کی بیٹی ایمان مزاری پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا تھا، پی پی آئی کے مطابق سوشل میڈیا پر شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکار انہیں گاڑی میں بٹھاکر لے جاتے دیکھے جاسکتے ہیں، اسی دوران ایمان والدہ کی ہمت بڑھاتے ہوئے انہیں واضح کررہی ہیں کہ وہ انہیں باہر نکال لیں گی۔ گرفتاری کے بعد ایمان مزاری کو پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس دوران ان کے گھر میں موجود خواتین انہیں چپ کرواتی رہیں،رضا دھاریجو نامی سوشل میڈیا صارف نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جو بویا وہ کاٹنا تو پڑے گا۔ ایمان مزاری نے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صارف سے سوال کیا کہ میری ماں نے کیا بویا ہے؟ وہ باہر بھی نہیں نکلیں، میری ماں نے کوئی جرم نہیں کیا جو انہیں ایک کے بعد دوسرے کیس میں اٹھایا جارہا ہے۔