ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کانز فلم فیسٹیول کے لیے پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ منتخب

کراچی (پی پی آئی)دنیا کے قدیم ترین اور بڑے فلمی میلوں میں سے ایک ’کانز فلم فیسٹیول‘ کے 76 ویں سالانہ میلے کے لیے کینیڈین نژاد پاکستانی پروڈیوسر کی اردو فلم ’ان فلیمز‘ کو نمائش کے لیے منتخب کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ کے مطابق کینیڈین نژاد پاکستانی فلم ساز ضرار خان کی ہدایات کردہ فلم ’ان فلیمز‘ کو کانز فیسٹیول میں 19 اور 20 مئی کو ’ڈائریکٹرز فورٹ نائٹ میں پیش کیا جائے گا،جہاں ہدایت کاروں کی پسندیدہ فلموں کی خصوصی نمائش کی جاتی ہے۔’ان فلیمز‘ کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو گھر کے مرد سرپرست کی موت کے بعد زندگی کو ا?گے بڑھانے کے دوران مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتی ہیں۔