ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے اگلے پانچ برس میں ریکارڈ گرمی کی پیش گوئی

نیو یارک (پی پی آئی)اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ایل نینو اور گرین ہاوس گیسوں کا مشترکہ اثر دنیا بھر کے درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنے گاپی پی آئی کے مطابق گرین ہاوس گیسوں اور قدرتی موسمیاتی عمل، ایل نینو، کا مشترکہ اثر 2023 سے 2027 تک پاکستان سمیت پہلے سے ہی گرم ممالک میں اضافی درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنے گا۔النینو اور لانینا ایسے ماحولیاتی پیٹرن ہیں جو دنیا کے بہت سے خطوں میں موسم کی انتہائی شدت کا سبب بنتے ہیں۔ نیز اس کی وجہ سے صحت، فوڈ سکیورٹی، پانی کے نظم ونسق اور ماحولیات پر “دور رس اثرات” مرتب ہوں گے۔یہ نئی رپورٹ ورلڈ میٹرولوجیکل کانگریس سے پہلے جاری کی گئی ہے، جو 22 مئی سے2جون کے درمیان ہونے والی ہے۔رپورٹ میں یہ پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ اگلے پانچ سال شمالی نصف کرہ میں سردیاں عالمی اوسط سے تین گنا سے زیادہ شدید ہوں گی۔