لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک بچے کی ویڈیو شیئر کرتے ہو ئے کہا کہ ریاستی بربریت کے مزید شواہد سامنے آرہے ہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ”اقتدار میں بیٹھے مجرموں نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کی نشاندہی کی آڑ میں تحریک انصاف کے کارکنان اور سپورٹرز کی زباں بندی اور انہیں دبانے کیلئے فسطائی حربوں کا سہارا لیا ہے۔ خوف و دہشت کے فروغ کی ایک سوچی سمجھی مہم میں خواتین اور بچوں تک کو نہیں بخشا گیا“۔
Next Post
عمران خان کیخلاف دہشت گردی کے 2 مقدمات میں فیصلہ محفوظ
Fri May 19 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نیزمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور ظل شاہ قتل کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جبکہ تین مقدمات میں ضمانت میں 2 جون تک توسیع کردی گئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین سخت حفاظتی انتظامات […]
