ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواجہ سرا اپنی جنس تبدیل نہیں کر سکتے: وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ خواجہ سرا اپنی جنس تبدیل نہیں کر سکتے۔خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین نے محفوظ فیصلہ سنایا۔وفاقی شرعی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت خواجہ سراوں کو تمام حقوق دینے کی پابند ہے، خواجہ سرا اپنی جنس تبدیل نہیں کرسکتے، خواجہ سرا خود کو مرد یا عورت نہیں کہلوا سکتے،اسلام خواجہ سراوں کو تمام انسانی حقوق فراہم کرتاہے۔ٹرانس جینڈر بل 2018 کے خلاف تمام پٹیشنز پر وفاقی شرعی عدالت نے 11 مئی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔