ریو ڈی جنیرو: عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور ٹومی روبرڈو ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں سپینش سٹار رافیل نڈال ہم وطن کھلاڑی البرٹو مونٹنس کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔دفاعی چیمپئن رافیل نے البرٹو کو ایک گھنٹے اور چودہ منٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی،رافیل نڈال کواسٹریٹ سیٹ میں چھ ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل ہوئی۔سنگلز ایونٹ کے ایک اور میچ میں اسپین ہی کے ٹومی روبرڈو نے سربیا کے دوسان لاجووک کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔روبرڈو کی فتح کا سکور چھ دو اور چھ ایک رہا ،سپینش کھلاڑی ریو اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہلی بار جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔دیگر میچز میں اٹلی کے فیبیو اوریوکرائن کے الیکزینڈر بھی کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچے۔