ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی اور اداروں کے پیچ اگر کوئی سازش کر رہا ہے تو وہ عمران خان خود ہیں: شیر ی رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے موحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اداروں کے پیچ اگر کوئی سازش کر رہا ہے تو وہ عمران خان خود ہیں، ان کی انتشار کی سیاست ہے۔ عمران خان نے ملک میں تقسیم اور نفرت کی جو بنیاد رکھی ہے اس کے ملک پر دور رس اثرات مرتب ہونگے، وہ ابھی بھی ملک و قوم سے معافی مانگنی کے بجائے 9 مئی واقعات کا دفاع کر رہے ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کے اندر آواز اٹھنے کے بعد بھی 9 مئی کے واقعات کی واضع الفاظ میں مذمت نہیں کی۔ وہ میڈیا سے نا پوچھے کہ 9 مئی کی “کون مذمت نہیں کر رہا؟” سب جانتے ہیں کون مذمت کر رہا ہے کون اسے کامیابی سمجھتا، پورے ملک میں ایک ہی شخص ہے جو 9 مئی کے حملوں کی مذمت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اب کہتے ہیں پاک فوج کو تحریک انصاف کے خلاف کھڑا کرنے کی “سازش” ملک کے “ٹکڑے” کرسکتی ہے۔ ان کو 9 مئی کے واقعات پر کوئی شرمندگی اور احساس ہوتا تو ملک کے ٹکڑے ہونے کی باتیں نا کرتے، پر تشدد سیاست، دہمکی آمیز لہجے، بیانات اور الزامات کا ذمہ دار کوئی اور نہیں وہ خود ہیں۔