ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں واپسی کا اعلان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 72 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیے جانے کے بعد تحریک انصاف رہنماوں نے قومی اسمبلی میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے فیصلے کے بعد کہا کہ ’اس فیصلے کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کے طور پر واپس جا سکتی ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں بیرسٹر علی ظفر نے لکھا کہ ’میرے خیال میں یہ تاریخی فیصلہ موجودی سیاسی بحران کے حل کی جانب لے جا سکتا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف رہنما فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں لکھا کہ ’اس فیصلے کے بعد راجہ ریاض بطور اپوزیشن لیڈر فارغ ہو جائیں گے۔