لکی مروت میں شدید فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

لکی مروت: (پی پی آئی)لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل کے قریب شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک شدگان کی شناخت مطیع اللہ اور فرمان اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونیوالے شخص کا نام کرامت اللہ بتایا گیا ہے جسے طبی امداد کیلئے سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور معاملے کی تحقیقات کا ا?غاز کردیا گیاہے۔

Next Post

سیاسی عدم استحکام کے باعث غیر ملکی تاجروں کا پاکستانی صنعتکاروں پر اعتماد ختم ہورہا ہے:سہیل نثار

Fri May 19 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار نے ملک میں جاری سیاسی کشمکش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث بیرون ملک پاکستان کا سافٹ میج بری طرح متاثر ہورہا ہے خاص طور پر […]