کراچی (پی پی آئی)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار نے ملک میں جاری سیاسی کشمکش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث بیرون ملک پاکستان کا سافٹ میج بری طرح متاثر ہورہا ہے خاص طور پر غیر ملکی تاجروں کا پاکستانی تاجروں پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے جبکہ ملک میں کاروباری و صنعتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں لہٰذا ملک کے بہتر ترین مفاد میں سیاسی رہنماؤں کو تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے تاکہ ملک کو سنگین معاشی بحرانوں سے نکالا جاسکے۔ ملک میں جاری سیاسی کشمکش نے تاجروصنعتکار برادری کا اعتماد بری طرح متاثر کیا ہے اور تاجر وصنعتکار یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ انہیں ان ناسازگار حالات اور معاشی بحرانوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنا کاروبار جاری رکھنا چاہیے یا نہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کی بقا ملک کی بقا سے مشروط ہے جب ملک ترقی کرے گا تو خوشحالی آئے گی اور خدانخواستہ اگر معاشی بحرانوں پر مزید شدت اختیار کرگیا تو واپسی کے تمام دروازے بند ہو جائیں گے۔۔
Next Post
پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت
Fri May 19 , 2023
کراچی (پی پی آئی) تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو پیپلز پارٹی نے خوش آمدید کہتے ہوئے شمولیت کی دعوت دیدی۔ پی پی رہنما اور وزیر محنت سندھ سعید غنی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو خدا حافظ کہنے والے پیپلزپارٹی میں شامل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا […]
