پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کراچی سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ

کراچی/لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز آج کراچی سے ہو گیا، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی حج پرواز پی کے 773 کراچی سے 330 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگئی۔کرا چی میں عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں حجاج سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے امان اللہ قریشی، ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ، ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام نے عازمین کو رخصت کیا۔حج آپریشن کے پہلے روز کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد سے افتتاحی پروازوں کے ذریعے تقریباً 700 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کیلئے پی آئی اے کے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے۔ترجمان کے مطابق رواں برس پی آئی اے 320 خصوصی حج اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 65 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔قبل از حج آپریشن 22 جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک مکمل ہوگا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے حج آپریشن کی پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، سکھر اور رحیم یار خان سے آپریٹ ہوں گی۔دوسری جانب لاہور ایئر پورٹ سے بھی حج پروازوں کا آغاز کر دیا گیا، سیرین ایئر لائنز کی پرواز 200 سے زائد مسافروں کو لے کر 5 بجکر 10 منٹ پر سعودی عرب روانہ ہوگئی۔پاکستان بھر سے مختلف پروازوں کے ذریعے 38 ہزار 419 حجاج کرام کو جدہ پہنچایا جائے گا جن میں پی آئی اے 40 ہزار 700 حجاج کرام کو حجاج مقدس پہنچائے گا جبکہ سعودی ایئر لائنز کے ذریعے 36 ہزار حجاج کرام سعودیہ عرب پہنچیں گے۔رواں برس لاہور سے 17 ہزار 629، کراچی سے 17 ہزار 630، اسلام آباد سے 26 ہزار 232، ملتان سے 6 ہزار 582، کوئٹہ سے 4 ہزار 50، سیالکوٹ سے 4 ہزار 484، فیصل آباد سے 3 ہزار 251، رحیم یار خان سے 468، سکھر سے 941 حجاج کرام سعودیہ عرب جائیں گے۔پاکستان سے اس سال 81 ہزار 230 حاجی حج کا فریضہ ادا کریں گے۔

Next Post

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 10مثبت کیسز رپورٹ

Sun May 21 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 10مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار249افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن […]