نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ شیریں مزاری کیس میں آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کانوٹس جاری

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کیس میں آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا فریق بنانے کی درخواست منظورکرلی اور توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کر دیا۔ ذرا ئع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کیس میں آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا فریق بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں فریق بنایا جائے،عدالت نے شیریں مزاری کیس میں آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا فریق بنانے کی درخواست منظورکرلی،آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت25 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔