نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہنگو، نجی آئل کمپنی میں دہشت گردوں کا حملہ، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

پشاور(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے منجی خیل میں نجی آئل کمپنی میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹل تحصیل کے علاقے منجی خیل میں منزلی 10 آئل فیلڈ ویل پر دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا،2 گھنٹے تک سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، اس حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جن میں 4 ایف سی اور 2 نجی سیکیورٹی کے اہلکار ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ڈی پی او ہنگو آصف بہادر کے مطابق علاقے میں پولیس سرچ آپریشن کر رہی ہے اور سیکورٹی اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ہنگو میں دیگر آئل اینڈ گیس پلانٹس اور پراجیکٹس کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔