پی ٹی آئی پر پابندی جیسا اقدام اٹھایا گیا عدالت ایک دن میں کالعدم قرار دے دے گی: علی ظفر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر تحریکِ انصاف پر پابندی جیسا اقدام اٹھایا جاتا ہے تو یہی عدالت ایک دن میں اس اقدام کو کالعدم قرار دے دے گی۔ذرا ئع کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے سوال
کا جواب دیتے ہو ئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی پر پابندی کی بات کی گئی تھی۔ اور وہ مولانا موددوری کی جانب سے فائل کیا گیا مشہور مقدمہ تھا جس میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ آپ سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں لگا سکتے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک ہنگاموں اور احتجاج میں توڑ پھوڑ کا تعلق ہے، وہ انفرادی ایکٹ ہوتا ہے اور اس کی بنیاد پر کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔علی ظفر نے کہا کہ اگر اس طرح کا اقدام اٹھایا جاتا ہے تو یہی عدالت ایک دن میں اس اقدام کو کالعدم قرار دے دے گی۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Next Post

عمران خان کو وزیراعظم بنانے کیلئے جبری شمولیتیں کرائی گئیں:شرجیل میمن

Wed May 24 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی) صوبا ئی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لیے جبری شمولیتیں کرائی گئیں، دنیا کی کوئی طاقت آپ کو کلین چٹ نہیں دے سکتی، عمران خان کے لیے 190 ملین پاونڈ اسکینڈل ہی کافی ہے، عمران […]