عمران خان کو وزیراعظم بنانے کیلئے جبری شمولیتیں کرائی گئیں:شرجیل میمن

کرا چی(پی پی آ ئی) صوبا ئی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لیے جبری شمولیتیں کرائی گئیں، دنیا کی کوئی طاقت آپ کو کلین چٹ نہیں دے سکتی، عمران خان کے لیے 190 ملین پاونڈ اسکینڈل ہی کافی ہے، عمران خان شوکت خانم کے چندے کا حساب دیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل مین نے کہا کہ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر جا کر اظہار یکجہتی کیا، بلاول بھٹو نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کیا، ان کے دور میں پاکستان کو بہت کامیابیاں ملیں۔ سفارتی محاذ پر کامیابی کا سہرا بلاول بھٹو کے سر ہے، ہم کبھی بھی کشمیر کے مسئلے پر غلطی نہیں کرسکتے، عمران خان کی حکومت نے کشمیر پر سمجھوتا کیا، ان کی غلطیوں کا خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑا، بلاول بھٹو نے پوری دنیا میں کشمیر کاز کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے لیے مزید بس سروسز شروع کررہی ہے، سندھ میں ٹیکسی سروس بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم نے 2018 میں جبری شمولیتیں دیکھیں، عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لیے جبری شمولیتیں کروائی گئیں، 2018 میں کنٹینر اور جہاز بھر بھر کر لوگوں کو لایا گیا، لوگوں کو آپ کا جبری اتحادی بنایا گیا۔شر جیل میمن نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان رونا رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے، لوگوں کو دباؤ میں لاکر پی ٹی آئی میں لایا گیا، عمران خان صاحب جیسی کرنی ویسی بھرنی، انہوں نے ساڑھے 3 سال میں ملک کے لیے کچھ نہیں کیا،انہوں نے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔ عمران خان نے دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا، القادر ٹرسٹ ہی آپ کی سزا کے لیے کافی ہے، دنیا کی کوئی طاقت آپ کو کلین چٹ نہیں دے سکتی، بینک رسید نکالی جائے، پیسے کہاں سے آئے اور کس نے دیے، کیسز کے حقائق میڈیا پر آئیں گے تو لوگوں کو آپ کا پتہ چل جائے گا، عدالت کا سب کو احترام کرنا چاہیئے، ہم بھی کرتے ہیں۔

Next Post

پی ٹی آ ئی رہنماؤں کو پا رٹی نہ چھوڑنے پر انتقامی کاروائی کا نشا نہ بنا یا جا رہا ہے: فرخ حبیب کا دعویٰ

Wed May 24 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی رہنمافرخ حبیب نے دعویٰ کر تے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آ ئی رہنماؤں کو پا رٹی نہ چھوڑنے پر انتقامی کاروائی کا نشا نہ بنا یا جا رہا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر […]