اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آ ئی رہنمافرخ حبیب نے دعویٰ کر تے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آ ئی رہنماؤں کو پا رٹی نہ چھوڑنے پر انتقامی کاروائی کا نشا نہ بنا یا جا رہا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں ہمارے دو ٹکٹ ہولڈرز ہے ایک کے زیر تعمیر گھر کو گرایا جارہا ہے دوسرے کے کاروبار کو تباہ کیا جارہا ہے ان کو کہا جارہا پارٹی چھوڑ دو انتقامی کاروائی بند کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کا مقابلہ انتخابی میدان میں نہیں کرسکتے تو ظلم اور بربریت پر اتر آئے ہے آئین اور قانون پاؤں تلے روند دیا گیا ہے جمہوریت کو بے آبرو کردیا گیا ہے۔
Next Post
پنجاب میں گندم، آٹے کی قیمت میں کمی
Wed May 24 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)گندم کی سپلائی میں بہتری کے باعث پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ذرا ئع کے مطابق پنجاب میں فی کلو آٹا 16 روپے سستا ہوگیا جبکہ گندم کی فی من قیمت میں ساڑھے 600 روپے کم ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد 20 […]
