یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل کااعلان کریں، محسن نقوی کی وزیر اعظم سے اپیل

لاہور(پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 مئی کوعام تعطیل کااعلان کریں۔پی پی آئی کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم 25 مئی کو پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتی ہے، یہ دن قوم کے ان بیٹوں کے نام ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

Next Post

کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

Wed May 24 , 2023
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ کراچی سے کوئٹہ کیلئے اڑان بھرنے والے پی آئی اے کے طیارے سے پرند ہ ٹکرا گیا،جس کے بعد پرواز کراچی واپس اتارلی گئی۔ ذرائع کے مطابق اڑان […]