کراچی (پی پی آئی)جنوبی ایشیا میں 90 کی دہائی کی سب سے مضبوط کرنسی پاکستانی روپیہ خطے کی سب سے کمزور کرنسی بن گیا۔پی پی آئی کے مطابق جنوبی ایشیا میں سب سے سستے سری لنکن روپے نے پاکستانی روپے کو مات دے دی، ایک امریکی ڈالر 304 سری لنکن روپے اور 305 پاکستانی روپے کا ہوگیا۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد سری لنکن روپے میں بہتری آئی ہے جبکہ پاکستانی روپے میں بھی بہتری کا امکان موجود ہے۔ادھر بھارت میں ایک ڈالر 83 بھارتی روپے، بنگلادیش میں 107 ٹکے، افغانستان میں 87 افغانی، نیپال میں 132 نیپالی روپے اوربھوٹان میں ایک ڈالر 82 بھوٹانی نگلترم کا ہے۔
Next Post
پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہونے کی گونج
Wed May 24 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی)اجلاس میں سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہونے کی گونج سنائی دی،پی پی آئی کے مطابق لیگی رکن پی اے سی شیخ روحیل اصغر نے وزارت مواصلات کے حکام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میراسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو گیا، اس لئے تعریف کررہا […]
