اسلام آباد (پی پی آئی)پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی)اجلاس میں سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہونے کی گونج سنائی دی،پی پی آئی کے مطابق لیگی رکن پی اے سی شیخ روحیل اصغر نے وزارت مواصلات کے حکام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میراسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو گیا، اس لئے تعریف کررہا ہوں،انہوں نے میرے علاقے میں ایک سڑک بنائی ہے، تعریف توبنتی ہے۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکا?نٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزارت مواصلات کی آڈٹ رپورٹ 2019-20 کا جائزہ لیاگیا،پی اے سی میں بھی سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہونے کی گونج سنائی دی۔لیگی رکن پی اے سی کی جانب سے وزارت مواصلات کے حکام کی تعریف کی گئی،شیخ روحیل اصغر نے کہاکہ میراسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو گیا، اس لئے تعریف کررہا ہوں،انہوں نے میرے علاقے میں ایک سڑک بنائی ہے، تعریف توبنتی ہے۔ڈاکٹر ملک مختار احمد نے کہاکہ سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوتا نہیں کیا جاتا ہے،نزہت پٹھان نے کہاکہ شیخ روحیل اصغر شائد سافٹ ویئرخوداپ ڈیٹ کراکرآئے ہیں۔
Next Post
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اور پنشن میں 15فیصد اضافے کی تجویز
Wed May 24 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)آئندہ مالی بجٹ میں وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اور پنشن میں 15فیصد اضافے کی تجویز دی ہے لیکن اسحاق ڈار نے معاملہ وفاقی کابینہ کے فیصلہ تک موخر کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق پہلی با رای او بی آئی […]
