مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خدیجہ شاہ چہرہ ڈھانپ کر کمرہ عدالت میں پیش،7 دن کی شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

لاہور(پی پی آئی)انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے کے الزام میں نامزد ملزہ خدیجہ شاہ کو 7 دن کیلیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کو لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے اب انہیں شناخت پریڈ مکمل کر کے دوبارہ 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے خدیجہ شاہ اور ہماسعید کی شناخت پریڈ کی استدعا کی تھی۔خدیجہ شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے خدیجہ شاہ کو کمرہ عدالت میں شوہر سے ملاقات کی اجازت بھی دی۔ خیال رہے کہ خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا جو سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔