پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواتین کے لیے لاہور میں 7 سے 10 جون تک پنک گیمزمنعقد ہوں گے

لاہور(پی پی آئی)مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے لاہور میں 7 سے 10 جون تک پنک گیمز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور میں ڈپٹی کمشنر رافیعہ حیدر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پنک گیمز کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے، اس میں 50 لاکھ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔وہاب ریاض نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رافیعہ حیدر گیمز کی ایمبیسیڈر ہوں گی۔اس موقع پر رافیعہ حیدر نے کہا کہ پہلی مرتبہ ویمنز گیمز کا انعقاد کر رہے ہیں، پہلے مرحلے میں لاہور ڈویڑن میں مقابلے ہوں گے، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 700 ایتھلیٹس شریک ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ 4 روز تک 7 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، یونیورسٹی کی سطح کی کھلاڑی ان گیمز میں حصہ لیں گی۔پریس کانفرنس میں وہاب ریاض نے ایشیا کپ کے انعقاد کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔وہاب ریاض نے کہا کہ ایشیا کپ کا بڑا ایشو بنا دیا گیا ہے، پاکستان میں میچز ہونے چاہییں یہ اچھی چیز ہے، پاکستان میں سب بڑی ٹیمیں آچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ ہو جائے تو اچھی بات ہے۔