پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہماری قوم اپنے شہدا کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے: وزیراعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکریم شہداکی مناسب سے اپنے بیان میں کہا کہ آج کا دن شہدا، غازیوں کو خراج عقیدت اور ان کے خاندانوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار ہے، پوری قوم یوم تکریم شہدا پاکستان انتہائی عقیدت سے منا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں 9 مئی کے پر تشدد اور المناک واقعات کو محض ایک احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا، جن لوگوں نے ان پر تشدد واقعات کی منصوبہ بندی کی وہ بہت ہی خطرناک تھے، کچھ لوگوں نے اقتدار کے ہوس میں ان مذموم واقعات کی ترغیب دی جو پہلے کبھی نہیں ہوا، مذموم کارروائیوں میں شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنا کر بے حرمتی کی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ ریاست کی نشانیوں پر حملہ کر کے شرپسندوں نے پاکستان کے نظریئے اور تشخص پر حملہ کیا ہے، یہ مذموم واقعات ملک دشمن عناصر کو خوشی منانے کی وجہ فراہم کر رہے ہیں، ہماری قوم اپنے شہدا کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔