راولپنڈی(پی پی آ ئی) یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہیں جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی منیب الرحمان، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شامل رہی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔دوسری جانب پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹراورپولیس کی شہدا یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی گئی۔
Next Post
حکومت کے پہلے سال میں ملک کی معاشی ترقی 0.3 فیصد تک گر گئی
Thu May 25 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان کی معاشی شرح نمو موجودہ مالی سال میں 0.29 فیصد تک رہے گی جو گزشتہ مالی سال میں 6.1 فیصد تھی۔ حکومت کی نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد موجودہ مالی سال کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صنعت میں شرح نمو […]
