پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیریں مزاری کی گرفتاری آئی جی اسلام آباد ذاتی حیثیت میں طلب، سماعت 31 مئی تک ملتوی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی تو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصر موجود نہ تھے۔ جس پرعدالت نے حیرانی کا اظہار کیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ یہ توہین عدالت کا کیس ہے،کیا آئی جی نہیں آئے؟انھیں یہاں موجود ہونا چاہئے تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہٓئی جی چیف جسٹس کی عدالت میں ہیں وہاں سے فارغ ہوکر تھوڑی دیرمیں پہنچ جائیں گے۔تاہم عدالت نے آئی جی اسلام آباد کواکتیس مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئی جی آئندہ سماعت تک تحریری جواب بھی جمع کرائیں۔