پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت کے پہلے سال میں ملک کی معاشی ترقی 0.3 فیصد تک گر گئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان کی معاشی شرح نمو موجودہ مالی سال میں 0.29 فیصد تک رہے گی جو گزشتہ مالی سال میں 6.1 فیصد تھی۔ حکومت کی نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد موجودہ مالی سال کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صنعت میں شرح نمو منفی 2.9 رہے گی جو گزشتہ سال 6.83 تھی اور اس میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 7.98 منفی ہوگی جو گزشتہ مالی سال میں 11.90 تھی۔خدمات کے شعبے میں شرح نمو 0.85 رہے گی جو گزشتہ سال 6.59 تھی۔ زرعی شعبے کی شرح ترقی اس سال 1.55 رہے گی جو گزشتہ سال 4.27 تھی۔تعمیراتی شعبے کی شرح نمو منفی 5.53 رہے گی جو گزشتہ مالی سال میں 1.90 تھی، لائیو اسٹاک کے شعبے میں شرح نمو 3.78 رہے گی جو گزشتہ سال 2.25 تھی اور کاٹن جننگ کے شعبے میں شرح نمو منفی 23 فیصد رہے گی جو گزشتہ مالی سال میں میں 9.22 تھی۔