پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نو مئی کے پرتشدد واقعات کو بہانہ بنا کرپی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عمران خان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نو مئی کے پْرتشدد واقعات کو جماعت کی پوری قیادت نے مذمت کی ہے اب بہانہ بنا کر پی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارٹی سے زبردستی علیحدگی اور پی ٹی آئی کے کارکنان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام جماعتیں جو پی ڈی ایم کا حصہ ہیں اور وہ تمام صحافی جو اس ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہے ہیں یاد رکھیں کہ یہ تحریک انصاف کو نہیں توڑا جا رہا ہے بلکہ یہ ہماری جمہوریت اور آزادی کو سلب کیا جا رہا ہے۔ ہمیں غلام بنانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی کیونکہ ہمارے پاس نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔