خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسد قیصر، شبلی فراز، مراد سعید سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانتیں خارج

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) انسدادِ دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استثنا کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے۔ جج راجہ جواد عباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی آج استثنا کی درخواستیں مسترد کردیں۔اے ٹی سی نے حسان نیازی، فرخ حبیب، اسد قیصر اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی ہیں۔ زلفی بخاری، اعظم سواتی اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی بھی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی گئی ہے۔جن دیگر رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہوئی ہے ان میں مراد سعید، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شامل ہیں۔جج راجہ جواد عباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی غیر حاضری کے باعث استثنا کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔