پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کا لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے معاون خصو صی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہر دور میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا، ان کے بہتر مستقبل کے لیے منصوبے شروع کیے۔ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013 میں نواز شریف نے یوتھ پروگرام کا آغاز کیا۔مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے اور گزشتہ دور میں طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے۔ بد قسمتی سے 2018 میں لیپ ٹاپ سکیم بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے نوجوانوں کو شر پسندی کی طرف راغب کیا اور منفی باتوں کے ذریعے ان کی ذہن سازی کی گئی۔ 9 مئی کو ہونے والے واقعات اسی کا تسلسل ہے ہر محب وطن ان واقعات کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔54 ہزار بچوں کو مختلف کھیلوں کا حصہ بنا چکے ہیں۔نیشنل انوویشن پروگرام کے تحت 3 ہزار طلبہ کو انعامات دیئے جائیں گے۔