پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے 28 مئی کو قومی اسمبلی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات روک دیے۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے 11 مئی کو پولنگ کیلئے جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن معطل کردیاہے۔ 28 مئی کو این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کورنگی کراچی میں ضمنی انتخابات ہونے تھے۔خیال رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے فیصل آباد اورننکانہ صاحب کے ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم کے مطابق دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔