غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،نگرانی جدید مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہوگی: وزیر ہاؤسنگ پنجاب

پیپلز پارٹی نے جمہوری نظام تسلسل کی خاظر ن لیگ کی پارلیمان میں حمایت کی۔ نئیر بخاری

جلال پور کینال، ٹی پی لنک کینال کیخلاف نصیر آباد میں ریلیاں

کوٹ غلام محمد میں مزدا کوچ کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل موقع پر ہی ہلاک

واپڈا کی نجکاری کے خلاف خیرپور میں سپیکو آفس کی تالا بندی

ٹھٹھہ میں عدالتی حکم پر زمین واگزار کرانے کے دوران پولیس پر حملہ ایس ایچ اوسمیت 3اہلکار شدید زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ اور گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اور انڈسڑی کے اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط پیداوار 62242 بیرل ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60891 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونیوالے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3107 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3229 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔