خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

القادر ٹرسٹ سے متعلق معاملہ کابینہ میں آنے سے قبل میں میٹنگ چھوڑ کر جا چکا تھا: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیب کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے پاس بطور گواہ القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق نہ تو کوئی شواہد ہیں اور نہ ہی دستاویزات جو وہ تفتیش کے دوران نیب کے سامنے پیش کر سکیں۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر شیخ رشید نے نیب کو لکھے گئے اپنے جواب کی کاپی شیئر کی ہے۔شیخ رشید نے اپنے مختصر جواب میں کہا کہ ’میرے پاس القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے کوئی دستاویز یا شواہد نیب میں پیش کرنے کے لیے موجود نہیں ہیں۔انھوں نے اپنے جواب میں دعویٰ کیا کہ کابینہ کی 13 دسمبر 2019 کی میٹنگ میں وہ اْس وقت موجود نہیں تھے جب القادر ٹرسٹ سے متعلق آئٹم بحث کے لیے پیش کیا گیا تھا کیونکہ وہ پہلے ہی میٹنگ چھوڑ کر جا چکے تھے۔شیح رشید نے کہا کہ اسی لیے ان کے پاس نہ تو اس حوالے سے کوئی معلومات ہیں اور نہ ہی شواہد۔ ’اس کے علاوہ میرے مرزا شہزاد اکبر (مشیر احتساب) کے ساتھ تعلقات کشیدہ تھے اور ہماری درمیان بات چیت بھی نہیں تھی۔یاد رہے کہ نیب القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس سلسلے میں سابق وفاقی وزیر کو بطور گواہ (30 مئی) نیب کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔