پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعاً کوئی کردار نہیں تھا: خواجہ آصف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعاً کوئی کردار نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا، رینجرز نے گرفتاری میں صرف پولیس کی مدد کی، عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کر رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کا جواز اور بہانہ تلاش کر رہے ہیں۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے ابھی اتحادیوں سے مشاورت اور بحث و تمحیث شروع نہیں ہوئی، اگر پابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کر لیا جائے گا، تحریک انصاف پر پابندی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی بنانے کے ساتھ متبادل کمیٹی بھی بنا دے، اگر مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو کوئی متبادل انتظام بھی ہونا چاہیے۔میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نوازشریف ضرور پاکستان آئیں گے۔