ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کو ثاقب نثار کے بیٹے کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

اسلام آباد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیولیک تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں آڈیولیک تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا ہے کہ یہ آڈیوز ریکارڈ کون کرتا ہے؟ خصوصی کمیٹی نے کس اختیار کے تحت نوٹس کیا؟ پیرا وائز کمنٹس بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔ نجم ثاقب نے ہائیکورٹ میں سپیکر اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی سپیشل کمیٹی کی تشکیل چیلنج کر رکھی ہے جس پر اب عدالت نے اس معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب مانگا ہے۔جسٹس بابر ستار نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ ’کیا یہ سپیشل کمیٹی ہے؟‘ اس پر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ’سپیشل کمیٹی کے لیے بھی وہی رولز ہوں گے جو عام کمیٹی کے لیے ہوتے ہیں۔وکیل نے دلائل دیے کہ ’کوئی متعلقہ وزارت اس معاملے میں ہے ہی نہیں۔ ہم نے صرف یہ چیلنج کیا کہ سپیکر اور اسمبلی کو پرائیویٹ معاملے کو دیکھنے کا اختیار نہیں۔ سپریم کورٹ میں جو معاملہ زیر التوا ہے ہم نے اس کو چیلنج نہیں کیا۔آڈیو لیک دو پرائیویٹ لوگوں کے درمیان مبینہ طور کی گئی بات ہے۔ پارلیمنٹ کو دو پرائیویٹ لوگوں کے معاملے کو دیکھنے کا اختیار نہیں۔