ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے: پیمرا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہو ئے کہا کہ ’سیاسی جماعتوں کے نمائندہ‘ نفرت پھیلانے والے عناصر عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکا رہے ہیں لہذا ملکی امن کے لیے نقصان دہ ایسی سرگرمیوں کا میڈیا پر مکمل بائیکاٹ ہونا چاہیے۔پیمراکی جانب سے جاری کئے گئے احکامات میں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا، انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا اور وفاق کو کمزور کرنے کے لیے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا۔پیمرا کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیاں سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان نے کیں جس کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہنچانا تھا۔احکامات میں کہا گیا کہ یہ ایک خوفناک رجحان ہے جس کی مذمت کرنی چاہیے اور ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے والوں کا میڈیا بائیکاٹ ہونا چاہیے۔پیمرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آوٹ کیا جائے اور ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے۔