سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا چیئرمین نیب کیخلاف 15 ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آ ئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کے خلاف 15 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اس حوالے سے انھیں قانونی نوٹس بھیجا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ میرے وارنٹ گرفتاری چھٹی کے روز جاری کیے گئے اور انھیں آٹھ دن تک خفیہ رکھا گیا تھا۔ القادر ٹرسٹ کیس کی انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کے بارے میں مجھے آگاہ نہیں کیا گیا۔ نیب آرڈیننس کے سیکشن 24 میں دی گئی شرائط کو نظر انداز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ میرے وارنٹ گرفتاری کا طریقہ اور اس پر عمل درآمد غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ وارنٹ گرفتار ی پر عملدرآمد کے لیے رینجرز کو استعمال کیا گیا جنھوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔سابق وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے مجھے گرفتار کرنے کا مقصد میری بدنامی تھا تاکہ دنیا کو دکھا سکیں کہ مجھے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ میں سالانہ 10 ارب روپے خیرات میں جمع کرتا ہوں۔ میری ساکھ پر کبھی سوال نہیں اٹھایا گیا۔ اس کے باوجود، مجھے ایک بوگس انکوائری میں پھنسانے کے بعد میری غیر قانونی اور بعدنیتی پر مبنی گرفتاری نے میری ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس نے مجھے تضحیک کا نشانہ بنایا ہے۔ لہذا میں ہتک عزت کی کارروائی شروع کر رہا ہوں۔