کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عسکری املاک کو نقصان پہنچانے والے پی ٹی آئی کے ایک اور شرپسند کی شناخت

اسلام آباد(پی پی آ ئی) 9 مئی کے فسادات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور شرپسند سرغنہ کی شناخت ہوگئی۔سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانیکی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی کا شرپسند سید محمد ناظم عباس ہے۔حکام کے مطابق سید محمد ناظم عباس پی پی 95 چنیوٹ سے پی ٹی آئی کا نمائندہ ہے جو نثار کالونی لاہور کا رہائشی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ناظم عباس پر تشدد مظاہروں میں شرکت کرکے توڑ پھوڑ میں شامل رہا ہے، البتہ سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر تمام شرپسندوں کی شناخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت سرکاری و فوجی املاک کے نقصان پہنچانے والے متعدد پی ٹی آئی کے شرپسند سرغنوں کی شناخت ہوچکی ہے۔