کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت 7 خواتین ملزمان عدالت میں پیش

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریکِ انصاف کی خواتین کارکنان جنھیں 9 مئی کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، جمعہ کے روز انھیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیل میں تشدد کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آ ئی کار کن صنم جاوید نے کہا ہے کہ جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی تھی کیونکہ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو رکھنا ہی نہیں چاہیے تھا۔اس موقع پر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ آدھی رات کو عورتوں کو گھروں سے اٹھا کر گھسیٹ کر لانے اس سے زیادہ آپ عورتوں کی کیا تذلیل کریں گے۔طیبہ راجا کا کہنا تھا کہ اگر سوشل اکاؤنٹس سے مسئلہ ہے تو سوشل میڈیا کے مقدمے کریں اس طرح سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ضروری تو نہیں ہے۔یاد رہے گذشتہ روز شناخت پریڈ کے بعد عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور طیبہ راجہ سمیت دیگر خواتین کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے سابق وزیر خزانہ کی بیٹی اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا۔