کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا 290 روپے ڈالر ریٹ پر بجٹ تیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی حکومت نے 290 روپے ڈالر ریٹ پر بجٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ بجٹ کیلئے 290 روپے ڈالر ریٹ کے مطابق تخمینے تیار کئے جارہے ہیں، ڈالر ریٹ میں آنے والی تبدیلی حکومتی اعداد و شمار کو غلط کر سکتی ہے، ایسی صورت میں حکومت کو سپلیمنٹری گرانٹس جاری کرنا پڑے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے دفاعی بجٹ، فارن ڈیبٹ سروسنگ اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام زد میں آسکتے ہیں، مجوزہ ڈالر ریٹ پر بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی ایک ٹریلین روپے تک پہنچ سکتی ہے، حکومت مجموعی طور پر ڈیبٹ سروسنگ کی مد میں 7.5 ٹریلین روپے مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 900 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔200 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت خرچ کیے جائیں گے۔معاشی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے پی ایس ڈی پی کی مد میں 700 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جو رواں سال 714 ارب 20 کروڑ تھے۔نئے بجٹ میں انفراسٹرکچرکے منصوبے پہلی ترجیح ہونگے۔اس مد میں 359 ارب سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے 156ارب، انرجی کیلئے 80 ارب، پانی کے منصوبوں کیلئے 90 ارب اور ہاوسنگ کیلئے 33 ارب رکھے جائیں گے۔ایچ ای سی سمیت تعلیم اور ایس ڈی جیز پروگرام کیلئے 179 ارب 30 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کیلئے 54 ارب اورکے پی میں ضم ہونے والے اضلاع کیلئے 55 ارب مختص کرنے کا پلان ہے۔ سائنس،آئی ٹی کیلئے ساڑھے 25 ارب، خوراک و زراعت کیلئے 9ارب رکھنے کی تجویز ہے، نئے مالی سال میں سماجی شعبے کا بجٹ 14 ارب 40 کروڑ کم کرنے کی بھی تجویز ہے۔