متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیب کا بشری بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آ باد /لاہور(پی پی آ ئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈز کی مبینہ غیر قانونی سیٹلمنٹ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرا ئع کے مطابق بشری بی بی کو بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق 7 جون کو بشری بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند ہوگا۔ بشری بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں، بطور گواہ جاری ہوا۔یاد رہے کہ طلبی بطور ملزم ہے یا گواہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب نوٹس میں بتانے کا پابند ہے، بشری بی بی کو جاری نوٹس میں بطور گواہ طلبی کا ذکر موجود ہے۔نوٹس میں بشری بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات بھی طلب کرلی گئی ہے جبکہ القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔