پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کا جذبہ خیرسگالی کے تحت 290افغان باشندے رہا کرنے کا اعلان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت مزید 290 افغان باشندوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا۔ مختلف جیلوں میں قید افغان شہریوں کو آئندہ دو ماہ میں رہا کردیا جائے گا۔افغان قونصل جنرل سید عبدالجبارکا کہنا ہے کہ افغانستان کی درخواست پر پاکستان اب تک دو ہزار 350 افغان شہریوں کو رہا کرچکا ہے۔ پاکستان نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔ پاکستان اب بھی معاشی مشکلات کے باوجود 14 لاکھ زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔خیال رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپریل میں بھی کراچی کی مختلف جیلوں سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے پر رہا کر دیا گیا تھا۔