پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان اور پولینڈ نے تجارت،سرمایہ کاری، توانائی، تیل،گیس، ڈیری، زراعت، دفاع اور مالیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا آٹھواں دور اسلام آباد میں ہوا۔دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) سفیر محمد سلیم نے کی جبکہ پولش وفد کی قیادت پولینڈ کی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ووجچ گیرویل نے کی۔پاکستان میں پولینڈ کے سفیر ماکیج پسارسکی نے بھی مشاروتی اجلاس میں شرکت کی۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے، ڈیری اور زراعت، مالیاتی شعبے، دفاع، نقل مکانی اور نقل و حرکت، اعلیٰ تعلیم اور ویزا نظام کو ہم آہنگ کرنے کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی اپنی باہمی خواہش کا اعادہ کیا۔دونوں ممالک کے میڈیا ہاؤس اور چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا گیا۔بیان کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر تعاون کا جائزہ لیا، اہم امور پر پائی جانے والی ہم آہنگی اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ مشاورت کا اگلا دور 2024 میں وارسا میں ہو گا۔