پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں اسموگ پلان کے تحت دفعہ 144 نافذ

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ضلعی انتظامیہ نے انسداد سموگ پلان کے تحت دفعہ 144 نافذ کردی۔دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، ٹائر، پلاسٹک، چمڑا اور پولی تھین بیگز جلانے پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں پر نظر رکھی جائے گی جب کہ زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی نہ کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد سموگ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔